راولپنڈی (پی پی آئی)اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی نے چکول کے سابق تحصیلدار نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔اینٹی کرپشن عدالت نے نجف حمید کی ضمانت دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھر نے سنایا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر اْن کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔نجف حمید کے خلاف اینٹی کرپشن نے یکم اگست دوہزار تئیس کو مقدمہ درج کیا تھا۔ نجف حمید اٹھارہ مارچ کو عدم پیروی پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار ہوئے تھے۔
Next Post
سپریم کورٹ سے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف مل گیا
Wed Mar 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ سے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف مل گیا۔عدالت نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا ہے […]
