عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ سے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ سے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف مل گیا۔عدالت نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نیشنل بینک ان ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا۔پی پی آئی کے مطابق پنشن ادائیگی کے فیصلے کے خلاف نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے چھ سال بعد نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔