راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان ڈے کی پریڈ کے حوالے سے راولپنڈی میں جمعرات اکیس مار چ کو تعطیل رہیجبکہ اورجمعہ بائیس مارچ کو بھی مقامی تعطیل رہے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نوٹیفکیشن مطابق اس کا اطلاق راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات پر نہیں ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں ڈرون کیمرے، کبوتر بازی، ہوائی فائرنگ و آتش بازی، پتنگ بازی اور لیزر لائٹ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 22مارچ تک نافذ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی ہو گی۔ پاکستان ڈے کی پریڈ کی ریہرسل میں پاک فضائیہ کے جہاز حصہ لیتے ہیں اور مذکورہ پابندی اسی ضمن میں لگائی گئی ہے۔
Next Post
گوادر، قاسم اور کراچی پورٹس کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ
Thu Mar 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ کی اپ گریڈیشن کا کاپلان تیار کیاہے تاکہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائی جاسکے، پی پی آئی کے مطابق پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے۔
