کراچی(پی پی آئی)سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال پہلے 8 ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 480 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 733 ملین ڈالر مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے۔اعداد وشمار کے مطابق فروری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 61 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 112 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابقجنوری کے مقابلہ میں فروری میں سفری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 73 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو فروری میں کم ہو کر 61 ملین ڈالرہو گیا
Next Post
نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کیلئے اسحاق ڈارکی برسلزآمد
Thu Mar 21 , 2024
برسلز(پی پی آئی) وزیرخارجہ اسحاق ڈار جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے ہیں۔جوہری توانائی کا پہلا سربراہی اجلاس آج سے برسلز میں شروع ہورہا ہے، سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر وزیر […]
