برسلز(پی پی آئی) وزیرخارجہ اسحاق ڈار جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے ہیں۔جوہری توانائی کا پہلا سربراہی اجلاس آج سے برسلز میں شروع ہورہا ہے، سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ملاقات کے دوران ایٹمی توانائی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Next Post
میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے درخواستیں طلب
Thu Mar 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے پی پی ایف میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 اپریل 2024 ہے۔ فیلوشپ کا مقصد آزادی اظہار کو فروغ دینا اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کو مدد فراہم کرناہے […]
