پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن منایاگیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کوجنگلات کا عالمی دن منایا گیا، رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے جنگلات میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کسی بھی ملک کے 25 یا پھر کم از کم 20 فیصد رقبے پر جنگلات ہونے چاہئیں لیکن ہمارے ملک میں یہ تناسب بمشکل سے 3.5 سے 5 فیصد تک ہے اور اس میں بھی مسلسل کمی ریکارڈ آ رہی ہے، اِس کی بڑی وجہ شہری آبادی میں اضافہ اور توانائی کے ذرائع میں کمی کو قرار دیاجاتاہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ کا ایک جائزہ بتاتا ہے کہ گزشتہ 24 سالوں کے دوران ہمارے جنگلات اپنے مزید بیس فیصد رقبے سے محروم ہوگئے ہیں اور ہر سال 27 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات کا صفایا کر دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

منشیات  کے خاتمہ کیلئے ملک گیر آپریشن، 107کلومنشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

Thu Mar 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6کارروائیوں میں 107 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ملتان، شیخوپورہ، فیصل آباد، ڈسکہ اور زخہ خیل خیبرمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران 81کلو400گرام چرس، 25کلو 200گرام افیون برآمدکر لی […]