ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید الفطر  پرکراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی ٹرین 7 اپریل کو شام 6 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابقاس ٹرین کے اہم اسٹاپ حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ،روہڑی، خانپور، بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم،راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ اور پشاور سٹی ہوں گے۔خصوصی ٹرین 8 اپریل کو رات ایک بجکر 15 منٹ پرپشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری خصوصی ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل کو رات 8 بج کر 15 منٹ پر چلائی جائے گی۔ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے بعد لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد،رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، یوسف والا، اوکاڑہ، پتوکی، رائیونڈ اور کوٹ لکھپت پر رکتے ہوئے 9 اپریل کی شام تقریباً 6 بجے لاہورپہنچے گی۔ پہلی خصوصی ٹرین 17 کوچز پرمشتمل ہوگی، جس میں 1046 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔دوسری خصوصی ٹرین 2 بزنس اور 2 اسٹینڈرڈ کلاس کوچزسمیت 18 کوچز پر مشتمل ہوگی۔