اسلام آباد(پی پی آئی) سینیٹ کی 48نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاوس کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم ہاوس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجے گا۔صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔
Next Post
ریلوے ریزرویشن کے اوقات کار کی تبدیلی میں 19رمضان تک توسیع
Tue Mar 26 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ریلوے انتظامیہ نے رمضان المبارک میں تمام ریزرویشن کی اوقات کار میں جاری تبدیلی کی19 رمضان المبارک تک مزید توسیع کردی ہے،پی پی آئی کے مطابق حکام نے قبل ازیں ا15 رمضان المبارک تک اوقات کار میں تبدیلی کی تھی،نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق پہلی شفٹ صبح 8بجے سے دوپہر1 بجے تک کام کرے گی جبکہ دوسری شفٹ […]
