پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقپیکا ایکٹ اور سرٹ رولز کے مطابق سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دے دیا گیا ہے۔نیشنل سرٹ کے لیے ماہر ورک فورس پہلے سے ہی ہائر کی جاچکی ہے۔نیشنل سرٹ کے لیے ضروری سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری پہلے ہی کی جاچکی ہے، جبکہ الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔نیشنل سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلوت، اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی اور سائبر حملوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے گی۔