پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الہٰی کو پی پی 32 سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل نے ضمنی الیکشن 2024 کے لیے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پرویز الہٰی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں، پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد ہوئے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔