آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 14تو کیا 14سو مقمات بنالو، عمران کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی:زرتاج گل

راولپنڈی(پی پی آئی) پی ٹی آئی کی رہنمازرتاج گل نے کہا ہے کہ میں 9 مئی کو ڈیرہ غازی خان میں موجود تھی، سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کو فریم کیا گیا، جن کو فائدہ  انھیں ہوا  جو آج حکومت میں بیٹھے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مزیدکہا کہ مْجھے میڈیا سے پتا چلا نو مئی کی راولپنڈی ڈویژن میں 14 مقدمات درج ہوئے، آج میری ان 14 کیسز میں ضمانت ہو چکی ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ ہم آئین کی بھی پاس داری کرتے ہیں یہ ہمیں ایف آئی آر ہی نہیں دیتے، ابھی تک نو مئی کی آڑ میں ہم سب کو سزا دی جا رہی ہے، ہم آئین اور قانون کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جگہ سے نکلتے ہیں دوسری جگہ ایف آئی آردرج کر دی جاتی ہے، 14 تو کیا 1400 ایف آئی آر درج کر دی جائیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔