متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں میں بھارتی پولیس افسرسمیت2افراد ہلاک،ایک اہلکار زخمی

جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس کا ایک افسر اور ایک حکومت مخالف ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ یہ واقعہ رات گئے کٹھوعہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں پولیس اور ایک گروپ کے درمیان پیش آیا۔  ہلاک شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی، جبکہ پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما اور اسپیشل پولیس آفیسرانیل کمارزخمی ہوگئے۔ دیپک شرما کو گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ سے پٹھان کوٹ کے امندیپ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ انیل کمار زیر علاج ہے۔