کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا، اطلاع ملتے ہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام اور پولیس لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی تک خط پہنچنے کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھی گزشتہ دنوں مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔