عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چودھری کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمے کی درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت جونیئر وکیل نے فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ وکیل کی عدالت دستیابی کے باعث سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی نہ ہو سکے۔ بعدازاں عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔