روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں حالات بہتر، لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں: وزیر داخلہ سندھ

کراچی(پی پی آئی)وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ خوشحالی سے زندگی بسر کر رہے ہیں، شہر میں حالات بہتر اور لوگ گھوم رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابقکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایم کیو ایم لیڈرشپ سینئر سیاستدان ہیں ان لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن یہ لوگ سستی شہرت کی وجہ سے ایسے بیان دے رہے ہیں، ایم کیو ایم دور کے کرائم ریٹ اور آج کے کرائم میں واضح فرق نظر آئے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج کو جنگی حالات میں بلایا جاتا ہے، جب بھی اس ملک کو فوج کی ضرورت ہو فوج حاضر ہوتی ہے، سماجی معاملات میں فوج کو نہیں لایا جاتا،ضیاالحسن لنجار  نے صدر، جامع کلاتھ، حیدری مارکیٹ، نارتھ ناظم و دیگر علاقوں کا دورہ کیا،میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی سندھ کو کچے میں بھیج دیاہے،وہ آج گھوٹکی میں  ہی موجود ہیں۔