سعودی عرب چاغی ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی عرب بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس سلسلے میں ضروری انتظامات کررہی ہے۔وزیراعظم وزارت خزانہ میں تمام فریقوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کریں گے تاکہ سعودی عرب کے سرمائے کی خوش اسلوبی سے منتقلی کویقینی بنایاجاسکے۔اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کان کنی کے شعبے میں مزید سرمایہ لگانے کے سمجھوتوں پردستخط کریں گے۔

Leave a comment