شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر

کراچی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ ملیر میں رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر خالد محمود ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثنااللہ کا انٹرویو سنا، لیگی رہنما نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ملیر پولیس کو ہدایت کی جائے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ظہور محسود کی رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔