جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردی

لاہور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔