نئی دہلی) پی پی آئی) ہمالیہ میں گلیشرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث نئی نئی جھیلیں جنم لے رہی ہیں جو نشیبی آبادیوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(ISRO)کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ محققین نے سیٹلائٹ کی تصاویرکا استعمال کرتے ہوئے676 برفانی جھیلوں کی نشاندہی کی جو 1984سے اب تک بن چکی ہیں۔ ان میں سے 130بھارت میں واقع ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تحقیق میں ہمالیائی گلیشرز پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کواجاگر کیا گیا ہے جو خطرناک حد تک تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ جیسے جیسے گلیشرز پگھل رہے ہیں، نئی نئی جھیلیں جنم لے رہی ہیں اور موجودہ جھیلوں کاسائز بڑھ رہا ہے۔ یہ جھیلیں خطرناک ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ اپنے کناروں کو توڑکرتباہ کن سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پھیلتی ہوئی جھیلوں میں سے زیادہ تر دریائے سندھ، گنگا اور برہم پترا کے بیسن میں واقع ہیں جن کے ارد گرد کروڑوں لوگ رہتے ہیں۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی