سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز پرصحت کارڈکی رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ریونیو موبلائزیشن پلان 2023 اور 2024 کے تحت صوبائی ریونیو جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں صحت کارڈ کے مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سرکاری ملازمین کی میڈیکل الاؤنس ختم کرنے اور ان کا او پی ڈی وزٹ بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز  دے دی۔ مشیر خزانہ نے ریونیو جائزہ کمیٹی اجلاس میں صحت کارڈ کو 3 مختلف کٹیگریز میں جاری رکھنے غریبوں کیلئے گولڈ، لوئر مڈل کیلئے سلور اور باقیوں کیلئے بلیو صحت کارڈ کی تجویزبھی دے دی۔