ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور، اپنے دور میں سخت فیصلے لیے: سابق نگران وزیر خزانہ

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالیں گی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کے اداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے۔ وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاوں گی۔سابق گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزنٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نے کہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔