پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے راجوری حلقہ میں الیکشن موخر، 7 مئی کی بجائے 25مئی تاریخ مقرر

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے راجوری حلقے میں انتخابات 7 مئی کو ہونا تھے۔ تاہم بھارتی الیکشن کمیشن نے تاریخ تبدیل کر کے 25مئی مقرر کر دی ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کیطرف سے انتخاب ملتوی کرنے  کا مقصد خانہ بدوش برادریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق۔ عمر عبداللہ نے  ڈورو میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ راجوری حلقے میں انتخابات کی تاریخ اس لیے تبدیل کی گئی تاکہ حلقے کے ووٹروں کو بی جے پی کے حق میں کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ بی جے پی اور اسکی اتحادی پارٹیوں کی درخواست پر تبدیل کی گئی ہے۔حالانکہ ہم نے تاریخ تبدیل نہ کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ہماری درخواست نظر انداز کر دی گئی۔