پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بی جے پی کٹھ پتلی انتظامیہ وادی میں ووٹروں کو ڈرا دھمکارہی ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے ا سلام آبادراجوری حلقے میں انتخابات دانستہ طور پر تاخیر کا شکار کر دیے ہیں تاکہ ووٹروں کو ڈرا دھمکا کر بی جے پی کے اتحادیوں کے حق میں کیا جاسکے۔پی پی آئی کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع راجوری کے علاقے منیال گلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے، کشمیریوں کے وسائل پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحصال اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے چلینجوں کا سامنا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کے کشمیردشمن عزائم کو ناکام بنائیں۔