اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 10 کارروائیوں میں 2 ٹن133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، حب،اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،طورخم اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران دوٹن سے زائدچرس،5کلو600گرام ڈیازیپام برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی میں 2کلو 400گرام افیون، ایک کلو860گرام آئس برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں 580 گرام ہیروئن،14 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ریلوے مسافروں کو نہ مل سکا

Fri May 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ڈیزل کی قیمت میں کمی پر ریلوے نے مسافروں کو ریلیف دینے کی بجائے چپ سادھ لی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر کرائے بڑھائے مگر کمی پر کرائے کم نہ ہوسکے۔ ڈیزل کے نرخوں میں 8 روپے 42 پیسے فی لٹرکمی سے ریلوے کو روزانہ 32 […]