متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

گیمبیا(پی پی آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے مل کر کام کریں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام بالخصوص امت مسلمہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، چیلنجز پر او آئی سی کو متحد اور مرطوب جواب دینا چاہیے، مغربی کنارے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جان بوجھ کر انسانی امداد سے انکار کیا جا رہا ہے، فلسطین کی آزادی کیلئے اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے، اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے اسلاموفوبیا پر خصوصی ایلچی کا تقرر خوش آئند ہے، بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشت گردی کا سامنا ہے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اوآئی سی ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں۔