پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی آصف خان کے گھرپرحملہ

پشاور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے اپنے گھر پر حملے کا مقدمہ ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان کیخلاف درج کروا دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق ایم این اے آصف خان کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دفعہ 148، 149، 452 اور 506 کے تحت مقدمہ تھانہ فقیرآباد میں درج کیا گیا اور ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان کو نامزد کیا گیا ہے کہ 20 سے 22 افراد آصف خان کے ہجرہپر آئے اور گالم گلوچ کی، مسلح افراد نے ہجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Tue May 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جا سکے،پی پی آئی کے مطابق وفاقی […]