لاہور(پی پی آئی)ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت آئندہ سال کے 70 ارب روپے کا قرض اور گرانٹ دے گا۔ اے ڈی بی نے پنجاب حکومت کو قرض دینے کی خواہش ظاہر کردی،پی پی آئی کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کو ایجوکیشن،صحت اور ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ پر قرض دے گا,اے ڈی بی نے 2025 کے منصوبوں پر تجاویز حکومت کو پیش کردیں. 70 ارب روپے کا قرض ایجوکیشن، صحت اور سوشل ویلفیئر کی مد میں دئیے جائیں گے،ایشین ڈویلپمنٹ بینک قرض کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کو 80 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی دے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ محکموں سے پلان طلب کرلیا۔
Next Post
پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
Sat May 11 , 2024
احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز […]
