روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری،فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے: عمر ایوب

فیصل آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔ ہم پر بوگس مقدمات ہیں اور اب ہم شامل تفتیش ہونے جارہے ہیں، ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا، موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم بحران میں 350 ارب روپیکا ٹیکہ لگایا گیا، اس وقت محسن نقوی وزیراعلیٰ تھے اور ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک شروع کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔