روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے، محسن نقوی

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ماں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی مخصوص دن سے بالاتر ہے، دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیار، خلوص اور شفقت جیسے سچے جذبوں میں گوندھے ہوئے اس پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں کی گود میں سر رکھ کر باتیں کرنے اور سونے میں جو سکون ملتا ہے وہ دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہو سکتا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے، والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں اور ان کی خوبصورت یادیں اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں، تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو بھی سلیوٹ کرتا ہوں، دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے۔