سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں بجلی کا بحران حل ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ: (پی پی آئی) بلوچستان کیامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کا بحران حل ہونا چاہیے۔کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے میں موجود شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلوچستان سے مختلف پھل ملک بھر میں بھجوائے جاتے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تو جج ہیں وہ وکیل کیوں بنیں؟، وزیراعلیٰ کو زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے کاشتکاروں کو مقدمہ سامنے رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام کاشتکار بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت ہزاروں ٹیوب ویل موجود ہیں،تقریبا ً 34اضلاع میں پانی کا نظام موجود ہی نہیں، یہ ٹیوب ویل محض 3گھنٹے چلیں گے تو کیسے زمین تیار ہوگی، ان ٹیوب ویلز پر یہاں کی معیشت کا انحصار ہے، ہمارا مطالبہ ہے بجلی کی فوری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، جن جماعتوں کی حکومت بلوچستان میں ہے انہی کی وفاق میں ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں بے شمار وسائل ہیں، حکومت کو ٹیوب ویلز کیلئے سولر پینل کا انتظام کرنے کیلئے بھتے وصولی سے باز آنا چاہیے، حکومت ٹیوب ویلز کیلئے سولر پینل کا انتظام کرے، بجلی کی سپلائی کو ٹیوب ویلز کیلئے بڑھایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں گیس لوگوں کو دستیاب نہیں ہے،ایل این جی کے پلانٹ لگا کر ورچوئل پائپ لائن سے کام کرسکتے ہیں۔