ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میر واعظ عمر فاروق غیر قانونی نظر بندی کیس کی سماعت 25مئی کوہوگی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)میر واعظ عمر فاروق غیر قانونی نظر بندی کیس کی سماعت 25مئی کوکشمیر ہائی کورٹ میں ہوگی۔ انجمن اوقاف  سری نگر نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عالیہ انکی رہائی کے بارے میں قابض انتظامیہ کو مناسب حکم جاری کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کودوبارہ گھر میں نظر بند کر دیاہے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی میرواعظ سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔انجمن اوقاف  سری نگرکے بیان کے مطابق ان کی گھر میں نظربند ی اور انہیں جامع مسجد میں نماز جمعہ کاخطبہ دینے سے روکنا مسلمانوں کے دینی فرائض میں مداخلت کے مترادف اور انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔