پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہندوستان کی تحریک آزادی کے ہیرو مولاناحسرت موہانی کی 73ویں برسی منائی گئی

 کراچی(پی پی آئی)ہندوستان کی تحریک آزادی کے ہیرو مولاناحسرت موہانی کی 73ویں برسی13مئی کو منائی گئی۔ مولاناحسرت موہانی کا اصل نام سید فضل الحسن تھا آپ معروف شاعر تھے اور تخلص حسرت رکھتے تھے۔ ان کی پیدائش ضلع اْنّاوکے شہر موہن میں یکم جنوری 1878 کو ہوئی تھی اس لیے حسرت موہانی کے نام سے مقبول ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق ہندوستان کی تحریک آزادی میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جب وہ تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ان کے ہم مکتب مولانا محمد علی جوہر اور مولانا شوکت علی تھے اور ان کے ساتھ مل کر حسرت موہانی نے انگریزوں کے خلاف ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حسرت پہلے شخص تھے جنھوں نے ہندوستان کی تاریخ آزادی میں پہلی مرتبہ ”آزادی کامل“ کا مطالبہ کیا۔ اتنا ہی نہیں،”انقلاب زندہ باد“ کا نعرہ بھی ان کا ہی دیا ہوا ہے انگریز مخالف تحریکوں میں زور و شور سے ملوث ہونے کے سبب انھیں بار بار گرفتار بھی کیا گیا۔ 13 مئی 1951 میں لکھنوٓ میں ان کا انتقال ہوا اورانوار باغ فرنگی محل میں اپنے پیرومرشدمولانا عبدالوہاب فرنگی محلی کے قدموں میں سپرد خاک ہوئے۔