پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 سیکیورٹی گارڈز گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں پولیس نے عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر5 پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق درخشان پولیس نے ڈی ایچ اے میں بخاری کمرشل کے مقام پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کیا اور ان کے پاس موجود 3 رائفلز (34 گولیاں)، ایک کلاشنکوف اور ایک پستول بھی اپنے قبضے میں لے لیاہے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات پر صوبے میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ابتدائی طور پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ پابندی 45 روز کے لیے عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔اس کے علاوہ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت ایف آئی آر (2024/222) بھی درج کرلی گئی ہے۔ عوام کو ہدایت دی  گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر لائسنس اسلحہ کی نمائش سے گریز کریں کیوں کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائدہے۔