سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکرگئے:وقار رسول وانی

جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتی کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے ان کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ بی جے پی کی پالیسوں کے باعث کسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں، مودی حکومت کے دور میں کسانوں کی نہ صرف آمدنی  گھٹی ہے بلکہ  کسانوں کی بڑی تعداد خودکشیاں کرنے پر بھی مجبور ہے۔