متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی، پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی) آئی ایم ایف کیساتھ طے اہداف کی خلاف ورزی پر پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض 25 سو ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ آئی ایم ایف نے گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب تک کنٹرول کرنا تھا لیکن اب 150 ارب روپے سے زائد کا گردشی قرض رواں مالی سال کے دوران بڑھے گا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئی ایم ایف کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے گردشی قرض میں اضافہ روکنے کیلئے تجویز کیساتھ پلان بھی مانگ لیا اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے پاور، گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے پلان شیئر کیا جائے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔