پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سم کی بندش سے بچنے کیلئے گوشوارے فوری طور پر جمع کرائیں، ایف بی آر

 اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کیلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔