پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

 پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخواحکومت کاپنجاب کے کسانوں سیبراہ راست 3 لاکھ ٹن گندم 3 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے خریدنے کااعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرخوراک ظاہرشاہ نے کہا کہ  پاسکو کے ذریعے گندم خریدیں تو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت پاسکو سے گندم نہیں خریدے گی۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ امپورٹڈ گندم بالکل نہیں خریدیں گے، پاسکو فی من 5600 روپے میں دے گی اس کے مقابلے میں ابھی جو گندم خرید رہے ہیں وہ 3900 روپے من ہے اس فیصلے سے 12 ارب کی بچت ہوگی۔مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے الزام دھرا کہ وفاق صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔ ہمیں چیف سیکرٹری نہیں دیا جارہا۔ 1510 ارب روپے توصرف بجلی کے بقایا جات ہیں۔ انہوں نے کمٹ کیا تھا فاٹا میں ترقیاتی اخراجات میں حصہ دیں گے ایک پیسہ اس مد میں نہیں دیا۔بیرسٹر سیف نے یہ الزام بھی لگایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے جو وعدے کیے تھے وہ وفا نہیں ہوئے۔