ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملتان کی گیلانی فیملی کے 3 بھائی ایم این اے،چوتھاایم پی اے،انتخابی ریکارڈ قائم

ملتان (پی پی آئی)پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔این اے 148 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی کے کامیاب ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے، تین بھائی قومی اور چوتھا بھائی صوبائی اسمبلی کا ممبر ہے۔سید علی قاسم کے 2بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں جبکہ ایک بھائی سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں. یوں یوسف رضاگیلانی خود سینیٹر اور ان کے چاروں بیٹے رکن قومی و پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے این اے 148 کی نشست اپنے والد کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہونے پر دوبارہ حاصل کی ہے، پی پی آئی کے مطابق پچھلی اسمبلی میں ایک موقع پر اس خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔