متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کیلئے وفاق کو 15 روز کی مہلت دیدی، کارروائی ملتوی

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی اور کارروائی ملتوی کر دی۔ پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب   خالد اسحق نے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔پی پی آئی کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مثبت کردار کی تعریف کی،،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر ہو گیا ہے، مزید بتایا کہ 2 اینٹی کرپشن، اور ایک، ایک جج کی تقرری سروس ٹربیونل اور کنزیومر کورٹ میں کی گئی ہے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت نے ججز کی تعیناتی کے لیے مزید مہلت مانگ لی، وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ججز کی تعیناتی کی منظوری لی جائے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اب پنجاب حکومت نے ججز کہ تعیناتی کر دی ہے تو وفاقی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا ہے، مزید کہنا تھا کہ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے بھی ججز کی تقرری ہو سکتی ہے۔