پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، بات چیت جاری ہے: یوسف رضا گیلانی

ؒٓؒؒٓلاہور(پی پی آئی)قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، ہم حکومت کے اچھے کاموں میں انہیں سپورٹ کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے، ایسا نہیں کہ حکومت کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ایک بحران سے گزر رہی ہے، ہمارا مقابلہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے ہے، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دباؤ ہے، تمام سٹیک ہولڈر کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کما لئے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے حق میں ہے، جب بجٹ کے خدوخال بنیں گے تو پیپلز پارٹی اپنی اس پالیسی کے مطابق حکومت کو مشورہ دے گی، جو بھی بجٹ پیش کرے وہ نوجوان اور کسان دوست ہونا چاہیے، کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے پاس ہوگا۔