کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وہ وقت گزر چکا جب ہم خصوصی تعطیلات کے متحمل ہو سکتے تھے: اسماعیل ستار

لسبیلہ(پی پی آئی) لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسماعیل ستارنے یوم تکبیر کے موقع پر اچانک عام تعطیل کے اعلان  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور پاکستانی ہم اس دن کا احترام کرتے ہیں اور دل سے مناتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے آج کاعہد ہمارے حق میں نہیں ہے کہ ہم اضافی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں جس سے نجی شعبے کو نقصان پہنچے۔پی پی آئی کے مطابق اسماعیل ستار، صدر لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مزید کہا کہ وہ وقت گزر چکا  جب ہم خصوصی تعطیلات کے متحمل ہو سکتے تھے، آج کے حالات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ اگر ہم اس معاشی بحران سے نکلنا چاہتے ہیں تو پہلے سے زیادہ چوکس اور محنتی رہیں۔۔اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے اور ہماری برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے، حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ صورتحال پر توجہ دے اور صرف  اسکولوں کے لیے چھٹی کا اعلان کرے اور نجی شعبے کو معمول کے مطابق کام کرنے دیں۔