سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سرکاری ملازمین گروپ انشورنس فنڈکے معاملہ پر حکومت سندھ کا وفاق سے رابطہ

کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وفاقی سیکرٹری فنانس کو سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس فنڈز دئیے جانے کے حوالے سے مکتوب لکھ دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق دعا تنظیم سماجی بہبود سندھ کے سربراہ احمد سلمان شاہین اور کراچی ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر عبد الکریم نے سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس فنڈز دئیے جانے کے حوالے سے مکتوب لکھے جانیکا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا حکومت سندھ کا یہ اچھا فیصلہ ہے اور ہم اسکی مکمل تائید کرتے ہیں اس فیصلے سے سرکاری ملازمین کو انکی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی میں گروپ انشورنس مل سکے گا۔ گروپ انشورنس ملازمین کا حق ہے اور اس عمل سے سرکاری ملازمین اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی گروپ انشورنس فنڈز حاصل کرنیکے بعد اپنی ضروریات کے لئے استعمال کرسکیں گے۔