خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بھاجپا کشمیریوں سے سب کچھ چھینناچاہتی ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے، کشمیریوں کے وسائل پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحصال اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے چلینجوں کا سامنا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم بی جے پی کے کشمیردشمن عزائم کو ناکام بنائیں۔