پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو خیبرپختونخوآئیں گے، گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے: فیصل کریم کنڈی

لاہور(پی پی آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو خیبرپختونخوآئیں گے، گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے۔مزار اقبال لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے، خیبرپختونخوا کو ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے، مرکز اور صوبوں کے درمیان پل کا کردار اداکروں گا۔پی پی آئی کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کے مسائل پر گفتگو کی، وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صوبے کا مقدمہ لڑنا میری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس ا?ئی ایف سی اجلاس میں دلائل کے ساتھ بات کی، وزیراعلیٰ کے پی ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس سے مسائل کا حل نہیں نکلتا تھا، مسائل کا حل بیان بازی سے نہیں بیٹھ کر بات چیت سے نکلے گا۔ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آنا چاہتی ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اگر پی ٹی آئی جمہوری قوتوں کیساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں، گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے سزا ملنی چاہیے، 9 مئی جیسا واقعہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، غلطیاں کرنے کے بعد صفائیاں دے رہے ہیں لیکن ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کیا، ٹویٹ کی ذمہ داری بھی نہیں لے رہے، ڈیلیٹ بھی نہیں کررہے، یہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی۔