سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے بعدکشمیری اثاثوں سے بھی محروم

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)کشمیری عوام ماورائے عدالت قتل، اغوا، جسمانی تشدد، جنسی ہراسگی کے بعد اب اپنے اثاثوں سے بھی محروم ہونے لگے۔بی جے پی ایک گھناؤنی سازش کے تحت کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے لگی ہے،مودی سرکار کے اس گھناؤنے منصوبے کا مقصد کشمیری عوام کو ان کی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا اور ہندو آبادکاری کرنا ہے گزشتہ روز بی جے پی کی جانب سے شوپیاں میں دوکشمیریوں کی کروڑوں مالیت کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا۔بی جے پی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں امن اور آزادی پسند عوام اور تنظیموں کو سزا دینے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کی جائیدادیں سیل کردی۔کشمیر میڈیا سروس کیمطابق بی جے پی اب تک مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کی سینکڑوں املاک پر قابض ہو چکی ہے بھارتی قابض حکام نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کیہیڈکوارٹر، جماعت اسلامی کے دفاتر، شاپنگ کمپلیکس، سکولوں اور اداروں کو قبضے میں لے لیا تھا۔