کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال نے چین جانے والے  پاکستانی تاجروں کو رخصت کیا

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے   چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 126 پاکستانی تاجروں کے وفد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی تاجروں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کی کوششوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔احسن اقبال نے پاکستانی تاجروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران انکے سوالات کے جوابات دیئے۔ وفد میں شامل افراد نیوفاقی وزیر کو اپنے منصوبوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ پیداواری کارکردگی کے حصول کے لیے چینی تاجروں سے کاروبار کرنے کے طریقے سیکھنے چاہئیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والے ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے انہیں معاشی بحالی کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تجارت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے سی پیک فیز 2 کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارت صرف اشیا اور خدمات تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ تعلیم, ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراع/، سپلائی چین ڈویلپمنٹ، ایگریکوآپریشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی منتقلی اور تبادلے تک بڑھنی چاہیے۔