سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

لاہور (پی پی آئی)پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر

 کے مرد قیدی، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور  5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔محکمہ داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کے لیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  جیل کچن، اسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔