صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (پی پی آئی)انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ملزم صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دو روزی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 10جون کو ہوگی۔ایف آئی اے کے وکیل نے ملزم صارم برنی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ افشین نے بچی کو مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا، مدیحہ نے بچی کو دوسری خاتون بشری کو فروخت کیا، فیملی کورٹ میں صارم برنی ٹرسٹ نے بچی کو لاوارث قرار دیا، ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، سوال کا صحیح جواب نہیں دے رہا، 20 سے زائد متاثرین ہیں جن کی نشاندہی کرنی ہے، ملزم تعاون نہیں کر رہا۔عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ بچی حیا کو گود لینے والے نے کتنے پیسے لیے۔ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جس نے بچی گود لی ہے اس نے 3 ہزار ڈالرز دیے ہیں۔عدالت نے سوال کیا کہ پیسوں سے متعلق کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے، ان کیمرا ٹرائل کیا جائے، اس میں منظم گروہ ملوث ہے، مزید ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے، ڈیجیٹل، فنانشل اور امریکی انٹیلی جنس سے ریکارڈ مانگا ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا بچیوں کے حقیقی والدین زندہ ہیں؟ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ بچیوں کے والدین زندہ ہیں، ان کا عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ملزم صارم برنی کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ فیملی سے رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے بچی ہم نے خود دی ہے

Leave a comment