شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس نظام جلد از جلد ون لنک سے منسلک کیا جائے،شرجیل میمن

کراچی (پی پی آئی)محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس نظام آن لائن کرنے اور ون لنک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن کا اجلاس ہوا جس میں پریمیم نمبر پلیٹس کی تیاری کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں 10، گولڈ کیٹیگری میں 11 اور سلور کیٹیگری میں 10 پریمیم نمبرز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شرجیل میمن کو پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگرمحصولات پر بھی معلومات دی گئیں۔ترجمان کے مطابق شرجیل میمن نے حکام کو پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگر ٹیکس اہداف مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور کوتاہی برتنے والے ملازمین کی معطلی اور دیگر تادیبی کارروائیوں کی ہدایات بھی دیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہدف کے حصول میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر 82 افسران کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس نظام جلد از جلد ون لنک سے منسلک کیا جائے، ٹیکس نظام آسان بنانے

 کیلئے آن لائن ادائیگی کا سسٹم شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانا جرم ہے، قانون سازی کی جائے گی، جعلی نمبر پلیٹ کا جرم ناقابل ضمانت قرار دینے اور 1 سال قید کی سزا کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔