شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 چمن میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے

 چمن (پی پی آئی)چمن میں 4 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں، مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے، احتجاج کے دوران متعدد افراد گرفتار کیے گئے اور دونوں جانب سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ مظاہرین نے پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب چمن،قندھار ہائی وے پر اپنا دھرنا جاری رکھا، تاہم دن بھر کسی قسم کے پرتشدد واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق مختلف جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے اتحاد کی جانب سے جاری مظاہرے کے شرکا ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب بڑی تعداد میں جمع ہوئے جہاں وہ گزشتہ 8 ماہ سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مال روڈ پر کوئی احتجاجی ریلی یا کہیں بھی روڈ بند نہیں ہوا، گزشتہ 3 روز سے بند دکانیں اور مارکیٹیں بھی کھل گئی ہیں۔سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹرین سروس معطل رہی۔کوئٹہ چمن شاہراہ کھلی گئی، ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی اور درآمدی و برآمدی سامان لے کر ٹرک چمن پہنچے